اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمرنے کہاہے کہ انشااللہ جمعرات کو وزیرآباد میں شاہ محمودقریشی او ر دوسرے ساتھیوں کے ہمراہ لانگ مارچ کے دوبارہ سفر کے آغاز میں شرکت کروں گا۔اس کے بعد جی ٹی روڈ پر لانگ مارچ لیڈکریں گے اور مین فیصل آبادڈویژن سے مارچ لیڈ کروں گا۔خیبرپختونخوا سے بھی تین اطراف سے مارچ ہوگا۔اپنے ایک ٹویٹ میں اسد عمرنے کہاکہ فیصل آباد ڈویژن سے مارچ کا آغاز جمعہ کو ٹوبہ ٹیک سنگھ سے کروں گا، ہفتے کو جھنگ، اتوار فیصل آباد، پیر جڑانوالہ، منگل چنیوٹ اور بدھ سے سرگودھا مارچ کا آغاز کیا جائے گا۔انہوں نےکہاکہ خیبر پختون خوا میں جنوبی ضلعوں سے مارچ کی قیادت علی امین، مالاکنڈ ریجن سے محمود خان اور مراد سعید، پشاور ویلی اور ہزارہ ریجن کے مارچ کی قیادت پرویز خٹک کریں گے۔
جمعرات کو وزیرآباد میں ساتھیوں کے ہمراہ لانگ مارچ کے دوبارہ سفر کے آغاز میں شرکت کروں گا ،اسد عمر








