اسلام آباد:قومی اسمبلی میں پنجاب اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکردوست محمد مزاری کی گرفتاری کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔قرارداد میں دوست مزاری کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔شیخ فیاض الدین کے دستخطوں سے پیش کی جانے والی قراردادکے مطابق اس ایوا ن کی رائے ہے کہ سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے حزب اختلاف کے ممبران اسمبلی کو انتقام کا نشانہ بنانے کی روایت جمہوریت کے منافی ہے لہذا اس قسم کے ہتھکنڈوں سے عوام کی خدمت جو حکومتوں کا نصب العین ہے اس کو پس پشت ڈال کر انتقام کی سیاست سے گریز کیا جائے۔ایوان نے قراردادمتفقہ طور پر منظورکرلی۔









