اسلام آباد:سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالے سے جاری تھریٹ الرٹ میں نامزد کوچی سامنے آگیا۔
تاجراور کوچی قبیلے کے سربراہ نور رحمان کوچی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی اورکہاکہ 18 جون کوخیبرپختونخواحکومت نےمیرےنام سےتھریٹ لیٹر جاری کیا اور خط میں لکھا میں عمران خان کو قتل کرنا چاہتاہوں۔
انہوں نے بتایا کہ مجھے اٹھوایاگیا، تفتیش کی اور پھر گھر پر چھوڑ دیا۔
نور رحمان کوچی کا کہنا تھاکہ مراد سعید نے پریس کانفرنس میں میرا نام لیا، مجھے افغانی کہا، مرادسعیدنے4 نومبرکومجھ پرالزامات لگائےکہ میں افغانی اورسرغنہ ہوں، میں مرادسعیدسےکبھی نہیں ملا،میرےپاس انکی کوئی ویڈیوزنہیں۔
انہوں نے بتایا کہ میں 40 سال سے پاکستان میں رہ رہا، اسلام آباد کا رہائشی ہوں اور 15 بچے ہیں، میرا افغانستان میں کاروبار ہے، پاکستان کی معیشت میں کردار اداکیا۔
ان کا کہنا تھاکہ مجھ سے متعلق تھریٹ لیٹرمیری فیملی کیلئے خطرہ ہے، میں تاجر ہوں، اپنے قبیلے کا سربراہ ہوں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ مجھ سےمتعلق تفتیش کریں، حکومت تحفظ فراہم کرے۔
نور رحمان کا کہنا تھاکہ میرا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں، میرے خلاف کوئی ثبوت ہے تو سامنے لے آئیں، تھریٹ الرٹ میں کہاگیاکوچی نام کاشخص عمران خان کوقتل کرناچاہتاہے، مجھےجواب دیاجائےمیرے خلاف یہ تھریٹ الرٹ کس نے جاری کیا؟
خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے 18 جون کو اپنی ٹوئٹ میں کہا تھاکہ ’اطلاع ہے کہ کچھ لوگوں نے افغانستان میں موجود کوچی نامی دہشت گرد کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو قتل کرنے کی سپاری دی ہے‘۔
عمران خان کے حوالے سے جاری تھریٹ الرٹ میں نامزد ’کوچی‘ سامنے آگیا








