لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے احتجاج کے دوران آنسو گیس کا استعمال رکوانے کیلئے درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے مطابق احتجاج کے دوران آنسو گیس کا استعمال رکوانے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ حکومتیں احتجاج، جلسے، جلسوسوںں کے دوران زہریلی آنسو گیس استعمال کرتی ہیں،آنسو گیس میں موجود کیمیکلز کے باعث آنکھوں اور پھیپھڑوں کی بیماریاں جنم لیتی ہیں ،عدالت نے درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔









