facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لانگ مارچ کی وجہ سے سرمایہ کاری کا عمل رک گیا، ملک بوستان

کراچی: فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر ملک بوستان نے کہا ہے کہ گزشتہ 6ماہ سے ملک میں سیاسی عدم استحکام ہے۔ سیاسی حالات خراب ہونے کے منفی اثرات معیشت پر پڑ رہے ہیں ۔ گرے لسٹ سے نکلنا ایک بڑی معاشی کامیابی ہے لیکن اس کے مثبت اثرات کا ہم فائدہ نہیں اٹھاسکے۔ لانگ مارچ اور سیاسی حالات خراب ہونیکی وجہ سے ملک میں سرمایہ کاری کا عمل رک گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے افواج پاکستان مضبوط ادارے مضبوط پاکستان کے عنوان سے مقامی ہوٹل میں منعقد سیمینار سے خطاب میں کیا، سیمینارمیںکراچی تاجر برادری، ممتاز صنعت کار، میڈیا ، سول سوسائٹی، پاکستان فیڈریشن اور کراچی چیمبر کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ملک بوستان نے مزید کہا کہ سعودی عرب اور چین نے بروقت امداد کر کے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچالیا اور مشورہ بھی دیا ہے کہ آپ سیاسی ڈیڈ لاک ختم کریں ، چین اور سعودی عرب کی اس پیشکش پر پاکستان کے دشمن پریشان ہیں ا ور اب انہوں نے بڑی عیاری کے ساتھ اپنا Bپلان شروع کر دیا ہے۔ سوشل میڈیااور ہائبرڈ وار کے ذریعے افواج پاکستان کو ہدف بنایا ہوا ہے۔ پاکستان کے دشمن عوام کے دلوں میں اپنی فوج کے خلاف نفرت ڈال کر بدامنی پھیلا کر ملک کا امن و امان تباہ کر کے عوام اور فوج کو آپس میں لڑانا چاہتے ہیں۔لیکن دنیا کو ہم نے یہ پیغام دینا ہے کہ ہمارا ہر بچہ ہر پاکستانی، ہر سیاستدان، ہر بزنس مین اور پوری قوم افواج پاکستان کے شان بشانہ کھڑی ہے۔دشمن کا یہ خواب کبھی بھی پورا نہیں ہوگا۔ ملک بوستان نے کہا کہ میں اپنی طرف سے، پوری تاجر برادری کی طرف سے درخواست کرتا ہوں کہ افواج پاکستان، حکومت پاکستان اور سیاسی قیادت خصوصا وزیر اعظم شہباز شریف صاحب اور عمران خان کو چاہئے کہ وہ حالات کی نزاکت کو سمجھیں۔