facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سر چکرانا اور گھومنا، ایسا کیوں ہوتا ہے؟ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی ماہرانہ رائے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اگر آپ کبھی اچانک کھڑے ہوئے ہوں اور پھر سر چکرانے لگتے تو اس یقیناً حیرت تو ہوگی اور یہ سوال ذہن میں ضرور آئے گا کہ ایسا کیوں ہورہا ہے؟

اس کا جواب یہ ہے کہ اس کیفیت کی متعدد وجوہات ہوسکتی ہیں جن میں کچھ عام جبکہ کچھ سنگین بھی ہوسکتی ہیں اور ان کا جاننا بھی بہت ضروری ہے۔

نجی نیوز چینل کے پروگرام میں نیورولوجسٹ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے بتایا کہ چکر آنے کی بہت وجوہات ہوسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سر کا چکرانا اور گھومنا تمام معمولات زندگی بری طرح متاثر کردیتا ہے، عمومی طور پر مرد و خواتین اس کا شکار ہوتے ہیں، یہ بیماری نہیں بلکہ اس کی ایک علامت ہے۔

اگر لیٹنے کے بعد بیٹھنے یا کھڑے ہوکر پر اچانک آپ کا سر چکرانے لگے تو یہ ممکنہ طور پر بلڈ پریشر میں اچانک بہت زیادہ کمی کی نشانی ہوسکتی ہے۔

— کریٹیو کامنز فوٹو

اس کے علاوہ جب آپ بیٹھنے یا لیٹنے کے بعد اچانک تیزی سے کھڑے ہوتے ہیں تو جسم میں گردش کرتا خون اتنی تیزی سے سر تک نہیں پہنچ پاتا جس کے نتیجے میں سر چکراتا ہوا محسوس ہوتا ہے۔

ڈاکٹر فوزیہ نے بتایا کہ اگر آپ کو اکثر ایسی شکایت ہوتی ہو تو آرام سے پوزیشن بدلنے کو عادت بنائیں جبکہ ڈاکٹر کو فوری طورپر بلڈ پریشر چیک کروائیں۔