وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکی سازش کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے قریب نے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان کا برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کو دیا گیا انٹرویو اس چیز کی یاد دلاتا ہے کہ کس طرح اس نے اپنے سیاسی مفادات کے لیے پاکستان کے بیرونی تعلقات کو نقصان پہنچانے میں کردار ادا کیا۔
وزیراعظم نے لکھا کہ پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے والے عمران خان کی مکاری اور غداری سے قوم حیران ہے۔
Niazi's interview with FT in which he rebutted his foreign conspiracy theory is a reminder of vicious role he played to harm Pakistan's external relations while pursuing his own petty politics. Nation is shocked by his deceit & treachery inflicting irreparable damage on Pakistan.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 14, 2022









