اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف ایک بار پھر کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے وزیراعظم شہباز شریف کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ 2 روز سے طبیعت ناساز تھی، ڈاکٹر کے مشورے سے آج کورونا ٹیسٹ کروایا گیا۔
وزیر اطلاعات نے عوام اور کارکنان سے وزیراعظم کی جلد صحتیابی کی اپیل کی۔
وزیراعظم شہباز شریف کورونا پازیٹو ہوگئے ہیں۔ دو روز سے طبیعت ناساز تھی۔ ڈاکٹر کے مشورے سے آج کرونا ٹیسٹ کروایا گیا عوام اور کارکنان سے وزیراعظم کی جلد صحت یابی کی دعا کی اپیل ہے۔
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) November 15, 2022









