بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بالآخر نوازشریف پنجاب کی وزارت اعلیٰ6ماہ کے لئے پرویز الٰہی کو دینے پر مجبور

 

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے قائدو سابق وزیراعظم نوازشریف نے (ق) لیگ کے چوہدری پرویز الٰہی کو پنجاب کا وزیراعلیٰ بنانے پر آمادگی ظاہر کردی ، آئندہ چوبیس سے اڑتالیس گھنٹوں میں باقاعدہ اعلان متوقع ۔ اتوار کو نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پرویز الٰہی کو چھ ماہ کے لئے وزیراعلیٰ بنایا جائے گا جبکہ اس سے قبل شہبازشریف نے دو ماہ کی وزارت اعلیٰ کی پیشکش کی تھی جس کو ماننے سے (ق) لیگ نے انکار کر دیا تھا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق (ن) لیگ نے (ق) لیگ کو آئندہ انتخابات میں پنجاب سے قومی اسمبلی کی آٹھ اور پنجاب اسمبلی کی بیس نشستوں کی بھی پیشکش کی ہے جن پر (ن) لیگ اپنے امیدوار کھڑے نہیں کرے گی اور اس کی (ق) لیگ کو تحریری ضمانت دی جائے گی جبکہ اس سے پہلے (ن) لیگ نے تحریری معاہدے سے انکار کیا تھا۔ دونوں جماعتوں کے درمیان اس نئی ڈیل کے اعلان پر اختلاف موجود ہے۔ ن لیگ چاہتی ہے کہ اس کا اعلان تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے بعد کیا جائے جب ق لیگ ووٹنگ سے پہلے اس کا اعلان چاہتی ہے۔