اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں جاری تاریخی جلسہ عام میں ملک میں نئے انتخابات کا اعلان کرسکتے ہیں۔اس بات کی طرف اشارہ تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسدعمرنے جلسے سے اپنے خطاب کے دوران دیا۔اسدعمرنے کہاکہ خان صاحب الیکشن کی تاریخ دیں ان کو پتہ چلے عوام کس کے ساتھ ہیں۔ ذمہ دارذرائع کے مطابق اکتوبر یا نومبر میں عام انتخابات متوقع ہیں، عمران خا ن کا یہی وہ ترپ کارڈ ہے جس کا وہ اس جلسے میں اعلان کرنے کا بارہاکہتے رہے ۔ذرائع کے مطابق اس ضمن میں ایک فارمولے پر بھی کام جاری ہے جس پر ایک مقتدر ادارے کے اعلیٰ حکام تیزی سے کام کررہے ہیں۔اس فارمولے کے تحت اپوزیشن اپنی تحریک عدم اعتماد بھی واپس لے لے گی ۔
اکتوبریا نومبر میں عام انتخابات، عمران خان کاترمپ کارڈ، جلسے اعلان میں متوقع








