بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نوازشریف پر ارشد شریف کے قتل کا الزام لگانے والا تسنیم حیدر قتل کیس کا مفرور ملزم نکلا

 

گجرات:سابق وزیراعظم نواز شریف پر سینیئر صحافی ارشد شریف کے قتل کا الزام لگانے والا تسنیم حیدر خود قتل کیس کا مفرور ملزم نکلا۔
دستاویز کے مطابق ملزم 15 مئی 2004 کو تھانہ صدرگجرات کے قتل کیس کی تفتیش کاملزم ہے۔
قتل کے اس واقعے میں تقریباً 17 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
پنجاب پولیس ذرائع کے مطابق تسنیم حیدر شاہ قتل کیس کی تفتیش کے دوران ملزم نامزدہوا۔
ملزم تسنیم حیدر کا تعلق ضلع گجرات کے علاقے مدینہ سیداں سے ہے۔