اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کا جسد خاکی وصول کرنے کے لئے اہل خانہ ہسپتال پہنچ گئے۔ہسپتال سے جسد خاکی وصول کرنے کے بعد اسلام آباد میں واقع گھر میں منتقل کیا جائے گا۔
آج دو بجے گھر سے جسد خاکی نماز جنازہ کے لیے روانہ کیا جائے گا۔سابق وزیر داخلہ کا نماز جنازہ اسلام آباد کے ایچ ایٹ قبرستان میں ادا کی جائے گی۔رحمان ملک کو ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قبر کے قریب سپرد خاک کیا جائے گا۔