اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے جلسہ امر بالمعروف سے خطاب پر شہباز شریف نے کہا ہے کہ کسی شک یا غلطی میں نہ رہنا تم ہار چکے ہو۔ وزیراعظم عمران خان کے اسلام آباد میں جلسہ امر بالمعروف سے خطاب پر اپوزیشن لیڈر اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقتدار جاتا دیکھ کر آپ نے بے تکی توجیہات تراشنا شروع کردی ہیں۔شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید لکھا ہے کہ وہ جو لندن پلان سے اقتدارمیں آیا،اسےہر چیزمیں سازش نظر آتی ہے، تم نےقوم کو بےوقوف بنایا، کرپٹ اور نااہل ترین حکومت بنائی۔شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کا نام لیے بغیر لکھا ہے کہ ’’کسی شک یا غلطی میں نہ رہنا تم ہار چکے ہو‘۔
کسی شک یا غلطی میں نہ رہنا تم ہار چکے ہو،شہبازشریف کا عمران خان کے خطاب پر ردعمل








