خانیوال (وقار پراچہ ) نیشنل ہائی ویزاینڈ موٹروے پولیس نے ممکنہ موسم کے پیش نظر تمام قسم کی گاڑیوں میں فوگ لائٹس لگانے کیلئے تمام انٹری پوائنٹس پربریفنگ آفیسرز تعینات کردئیے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل خالد محمود کی ہدایات پر ڈی آئی جی موٹروے سنٹرل 2 زون شاہد جاوید کے احکامات پرسیکٹر کمانڈر ایم فور عاطف چوہدری نے ممکنہ موسم کے پیش نظر تمام قسم کی گاڑیوں میں فوگ لائٹس لگانے کیلئے سیکٹر کے تمام انٹری پوائنٹس پربریفنگ آفیسرز تعینات کردئیے ہیں تاکہ ممکنہ فوگ/سوگ کی صورت میں انسانی زندگیوں کو محفوظ بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جاسکےعلاوہ ازیں انہوں نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پر سفر کرنے والےمسافروں کی زندگیوں کو حادثات سے محفوظ بنانے کےلئےمسافروں کو سیٹ بیلٹ لگانے،اوور سپیڈنگ ،کمزور ٹائروں کے نقصانات کے بارے میں آگاہی دی جارہی ہے۔ترجمان نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کیمطابق شہری دوران سفر کسی بھی مدد کی صورت میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130ڈائل کریں۔
موٹروے، گاڑیوں میں فوگ لائٹس لگانے کیلئے تمام انٹری پوائنٹس پربریفنگ آفیسرز تعینات








