اسلام آباد:سابق وزیراعظم اور سینئر سیاستدان چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ مونس الٰہی کو ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے کی ضرورت ہے اور انہیں غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے سے گریز کرنا چاہئے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ہم نے پی ڈی ایم کاساتھ کسی مجبوری کے تحت نہیں دیا بلکہ ہمارا موقف وہی ہے جو تمام اتحادی سیاسی جماعتوں کا ہے اور ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے عندیہ دیا کہ حکومت انشاء اللہ اپنی مدت ضرور پوری کرے گی۔واضح رہے اس سے پہلےایک انٹرویو میں مونس الٰہی نے کہا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے اور حسین الٰہی کو سرخرو کیا جب مستقبل کے حوالے سے فیصلہ ہورہا تھا تو ہم دونوں کا یہی خیال تھا کہ عمران خان کےساتھ جانا چاہیے پھر میں نے اپنے والد کا قائل کیا اور حسین الٰہی نے اپنے والد کو قائل کیا ، تھوڑا وقت تو لگا ہے،بزرگوں کو بھی سمجھ آگئی ہے ۔ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ میرے ماموں نے ہمیشہ مجھے کہا کہ سیاست میں کسی دبائو میں نہ آنا لیکن اتحادیوں کےساتھ جانے میں وہ خود دبائو میں لگ رہے تھے لگتا ہے وہ مجبور تھے۔
مونس الٰہی غیر ذمہ دارانہ بیانات سے گریز کریں، چودھری شجاعت حسین








