بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مسلم لیگ(ن)سعودی عرب کے رہنماؤں کی ارجنٹائن کیخلاف میچ میں تاریخی فتح پر سعودی عوام اور حکومت کو مبارکباد 

جدہ(ممتازنیوز)مسلم لیگ(ن) سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمداور جدہ کے صدر عمرمسعود پوری نے ارجنٹائن کے خلاف فٹ بال ورلڈ کپ کے میچ میںسعودی عرب کی تاریخی فتح پر سعودی عوام اور حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ فٹ بال کے ورلڈ کپ میں پاکستانی سعودی عرب کی ٹیم کو سپورٹ کررہے ہیں۔
ارجنٹائن کے خلاف میچ میں سعودی عرب کے کامیابی پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے شیخ سعید احمداور عمرمسعود پوری نےکہاکہ سعودی عرب کی فتح پر پاکستانی تارکین وطن نے سعودی عوام کے ساتھ مل کر جشن منایاہے،ورلڈ کپ میں پاکستان کی ٹیم حصہ نہیں لے رہی ہیں اور پاکستانی سعودی ٹیم کو ہی اپنی ٹیم سمجھ کر اس کو بھرپورسپورٹ کررہے ہیں۔
انہوں نے اس شاندار کامیابی پر سعودی فرمانرواشاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کوخصوصی طور مبارکباد پیش کرتے ہوئے امیدظاہر کی کہ  سعودی فٹ بال ٹیم مستقبل میں مزید کامیابیاں سمیٹے گی۔