لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیرتعلیم پنجاب رانامشہود نےپنجاب اسمبلی کے باہراپوزیشن رہنمائوں کے ساتھ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب اورپاکستان میں عوام سےامربالمعروف کاجھوٹ بولاگیا،
انہوں نے کہاکہ پنجاب میں بھی عوام کا مطالبہ ہے کرپٹ حکومت سےچھٹکارادلایاجائے،پیپلزپارٹی،ن لیگ نےکئی روزقبل اپنےممبران سےعدم اعتمادپردستخط کرالیےتھے،انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کے جانے کا وقت آچکا ہےحکمرانوں کا ایک ایک اسکینڈل سامنے لائیں گے،میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے رانامشہود نے کہاکہ
200سے زائد ارکان تحریک عدم اعتماد کی حمایت کریں گے۔عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر126سے زائد ارکان سے سائن ہیں۔رانامشہود نے کہاکہ فیصلہ ہوچکاہے عثمان بزدار نااہل اورنالائق وزیراعلیٰ ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت سے عوام تنگ آچکے ہیں۔









