اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیرداخلہ شیخ رشید احمدنے کہاکہ اگرآج تحریک پیش ہوئی تو اس کامطلب ہے کہ پیرکوووٹنگ ہونی ہے ،آج اڑھائی بجے پتاچل جائے گاکہ تحریک کب پیش ہوگی ،انہوں نے کہاکہ 29.30.31مارچ کو72گھنٹے میں فیصلے ہونے ہیں ۔موجودہ ملکی صورتحال کے حوالے سے اسلام آبادمیں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہاکہ زرداری نے ایک ایک کرکے بھٹوخاندان کوختم کیا۔
آصف زرداری خریدوفروخت کاماہرہے ۔انہوں نے کہاکہ آخری بال تک عمران خان کھیلیں گے۔انہوںنے کہاکہ ابھی جلسہ جلسہ ہے کھیل کل سے شروع ہو گا،میں عمران خان کے ساتھ ہوں،وزیرداخلہ نے کہاکہ ہمیں پتہ نہیں ہے،ن لیگ نے کدھر سے آنا ہے،اپوزیشن کے جلسے کے حوالے سے وزیرداخلہ کاکہناتھاکہ ابھی تک ن لیگ نے ہمیں کچھ نہیں بتایا،ن کے پاس اپنے لوگ نہیں ،مولویوں سے خطاب کرنے آرہے ہیں،مولانا فضل الرحمان کے مدرسوں میں چھٹیاں ہیں
،انہوں نے کہاکہ وزارت ہو یا نہ ہو،میں اور میرے حامی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں،ن لیگ والوں کا اپنا کوئی کراؤڈ نہیںگزشتہ روز کے جلسے کے بعد لوگوں کی آنکھیں کھلنی چاہیے،وزیرداخلہ کاکہناتھاکہ میں نے کسی حکومت کو وقت پورا کرتے نہیں دیکھا72
گھنٹے میں سب واضح ہوجائے گا،ہار یا پار ہوگا،1977کےبعد پہلی دفعہ جلوس کے ساتھ تھاجو خرید و فروخت کرتے ہیں،علاقے کے لوگوں کو انکا بائیکاٹ کرنا چاہیے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ کاکہناتھاپاکستان میں بھٹو خاندان کی سیاست نہیں ہےن لیگ کو جلسے کی اجازت ہے،دھرنے کی نہیں،جے یو آئی آج بغیر اجازت بیٹھی ہے،
صحافی کے ایک سوال کے جواب میں وزیرداخلہ کاکہناتھاکہ مجھے خط کا علم نہیں ہےرات کو پتہ چلا ہے جب شاہ محمود قریشی نے خط کی بات کی ۔اسٹیبلشمنٹ صرف پاکستان کے ساتھ ہے،سیاسی تجزیہ ہے ایک گھنٹہ پہلے بھی صورتحال بدل سکتی ہے، گورنر راج کی تجویز دی آج بھی کہہ رہاہوں گورنر راج لگادو،میں تصادم نہیں چاہتا ،جے یو آئی کا جلسہ ختم ہوگیا ہے
،سیاست میں ہارس ٹریڈنگ کاسلسلہ جاری ہے،یہ گینگ آف تھری ہےجوایک دوسرےکیساتھ نہیں تھے،آصف زرداری نوابشاہ میں کونسلرنہیں بن سکے،وزیراعظم عمران خان نےآزادخارجہ پالیسی کی بنیادرکھی









