اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے خط لہرائے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر میمز شیئر کردیں۔
عمران خان نے اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ کے جلسے سے خطاب کے آخری حصے میں شرکا کو ایک خط دکھاتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ملک میں باہر سے پیسے کی مدد سے حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہمیں لکھ کر دھمکی دی گئی، میرے پاس خط ہے اور وہ ثبوت ہے۔

وزیراعظم نے جلسے میں یہ خط پڑھا تو نہیں لیکن محض لہرا کر جیب میں رکھ لیا تھا
عمران خان کے دعوے کے بعد جہاں انہیں حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم کے رہنماؤں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا وہیں اب مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز ، سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف اور مریم اورنگزیب نے اس پر میم شیئر کی ہے۔
عمران خان کو دھمکی آمیز خط ! pic.twitter.com/FRBbBNpqKL
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 28, 2022
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) March 27, 2022
Off the record 😅😂😭😜 pic.twitter.com/Rj4bKgUO36
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) March 28, 2022
میم میں معروف مزاحیہ کردار مسٹر بین کو‘ اپنے کمرے میں خود ہی خط کو بند کرتے بعد ازاں باہر جا کر خط کمرے میں پھینکتے دیکھا جاسکتا ہے اور پھر واپس آکر وہ اسی خط کو موصول کرکے خوش ہوتا ہے۔








