ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف جوڑی اداکار رنبیر کپور اور خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ کی بیٹی کا نام سامنے آنے پر پھوپھو کرینہ کپور خان جذباتی ہوگئیں۔
تفصیلا ت کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی جانب سے بیٹی کا نام سامنے آنے پر پھپھو کرینہ کپور خان اپنے جذبات کا اظہار کرنے سے خود کو روک نہ سکیں۔کرینہ کپور نےعالیہ بھٹ کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ” راحا کپور کیا میں آپ کو اپنی گود میں اُٹھا سکتی ہوں”۔اُنہوں نے مزید لکھا کہ”میں آپ سے ملنے کے لیے اب اور انتظار نہیں کرسکتی”۔
خیال رہے کہ اداکارہ عالیہ بھٹ کی پوسٹ پر کرینہ کپور کے علاوہ اداکارہ “ردھیما کپور ساہنی”،” سونی رازدان”،” انوشکا شرما”،”پرینکا چوپڑا”،” ارجن کپور” اور بالی ووڈ کی دیگر مشہور شخصیات نے بھی کمنٹس میں ننھی”راحا کپور” کے لیے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے ۔
واضح رہے کہ عالیہ بھٹ نے اپنی انسٹا پوسٹ کے ذریعے مداحوں کواپنی ننھی پری کا نام بتایا ۔ انہوں نے اپنی انسٹاپوسٹ میں بتایا کہ” انہوں نے بیٹی کا نام ’راحا‘ رکھا ہے اور اس نام کا انتخاب راحا کی دادی نے کیا ہے”۔









