سوشل میڈیا پر وائرل ڈانس ویڈیو ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ گانے پر ڈانس کرنے والی لڑکی عائشہ نے بالآخر ندا یاسر کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں شرکت کی ۔
گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر ایک نوجوان لڑکی کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ “ میرا دل یہ پکارے آجا “ گانے پر رقص کر رہی ہے۔
ڈانس کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر جہاں عائشہ کے شہرت میں اضافہ ہوا، وہیں انسٹاگرام اور ٹک ٹاکر پر ان کے تین لاکھ فالوورز بھی بڑھے۔
View this post on Instagram
ندا یاسر کے مارننگ شو میں عائشہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنی بچپن کی دوست کی شادی کے موقع پر وہ ڈانس کیا تھا جبکہ ان کی پہلے سے کوئی تیاری بھی نہیں تھی، اچانک شادی کی تقریب میں مذکورہ گانا چلاکر ان سے ڈانس کی فرمائش کی گئی۔
عائشہ نے بتایا کہ دلہن میری دوست تھی اس لیے انہیں ڈانس کرنا پڑا، لیکن انہیں یہ اندازہ نہیں تھا کہ وہ ان کی ویڈیو وائرل ہوجائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ شادی کی تقریب ختم ہونے کے چند دن بعد انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو کو وائرل ہوتے دیکھا اور پھر ان کے والدین سمیت دیگر اہل خانہ نے بھی دیکھی۔
View this post on Instagram
ٹک ٹاکر کے مطابق والدین نے انہیں کچھ نہیں کہا بلکہ انہوں نے انہیں سپورٹ کیا، تاہم خاندان کے کچھ لوگ ان پر ناراض ہوئے لیکن انہوں نے ناراض ہونے والوں کو کوئی جواب نہیں دیا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ انہیں اداکاری کا بہت شوق ہے، اب وائرل ہونے کے بعد وہ چاہتی ہیں کہ انہیں اداکاری کا چانس دیا جائے۔









