لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستا ن کے معروف گلوکارعلی ظفر نے لکس اسٹائل ایوارڈز کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خواجہ سراؤں کو بھی ایوارڈ سے نوازیں۔
لکس اسٹائل ایوارڈز میں سال کے بہترین گلوکار کا ایوارڈ حاصل کرنے والے گلوکار علی ظفر نے ایوارڈ وصول کرتے وقت سب کا شکریہ ادا کیا، ساتھ ہی انہوں نے خواجہ سراؤں کیلئے بھی آواز اٹھائی۔
علی ظفر نے کہا کہ ہم اداکار تو نظروں میں آتے رہتے ہیں، ہمیں تو شہرت ملتی رہتی ہے مگر خواجہ سراؤں کو ان کے حقوق دینا، انہیں قبول کرنا بے حد ضروری ہے، میں چاہتا ہوں کہ انہیں بھی اعزاز دیا جائے۔
Ali Zafar requests to Lux Style awards to take some special achievement award for transgender community next year.@AliZafarsays #LSA2022 pic.twitter.com/1u14FscRHd
— Iqra Beyg (@iqra_me) November 24, 2022
علی ظفر نے درخواست کی کہ اگلے لکس اسٹائل ایوارڈز میں خواجہ سراؤں کے لیے بھی مخصوص ایوارڈز رکھے جائیں۔
یاد رہے کہ پاکستانی اداکاروں اور فنکاروں کے اعزاز میں لکس اسٹائل ایوارڈز کے 21 ویں ایڈیشن کی رنگا رنگ تقریب لاہور ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوئی جس میں بڑی تعداد میں شوبزفنکاروں نے شرکت کی۔
View this post on Instagram









