بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اعظم سواتی کی گرفتاری قابل مذمت، گرفتاریوں سے متعلق حکومتی عزائم کا علم نہیں، حکومت مزید گرفتاریاں کرے گی تو ہم بھی نمٹ لیں گے،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(ممتاز نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ گورنر راج لگانا اتنا آسان نہیں جتنا یہ سمجھ رہے ہیں۔سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی نےکہا کہ اعظم سواتی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں، امید ہے جس طرح پہلے تشدد ہوا اب ویسا نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی نے قانون کے مطابق خود کو پیش کیا، پی ٹی آئی آزمائش سے گزر رہی ہے، پی ٹی آئی ہمت وحوصلے سے آزمائش سے نکلے گی۔تحریک انصاف کے وائس چیئرمین نے کہا کہ گرفتاریوں سے متعلق حکومت کے عزائم کا علم نہیں، حکومت مزید گرفتاریاں کرے گی تو ہم بھی نمٹ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ گورنر راج لگا نا اتنا آسان نہیں جتنا یہ سمجھ رہے ہیں، گور نرراج کیلئے صدر کی مشاورت بھی درکار ہوگی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اعظم سواتی نے کہا کہ ملک کو بحران سے نکالنے کا واحد حل انتخابات ہیں، سب نے کہا پی ٹی آئی انتخابات میں سنجیدہ ہے تو اسمبلی تحلیل کردینگے، انکا کہنا ہے کہ عمران خان کے مطابق موجودہ نظام میں عوام کو انصاف نہیں مل رہا، حکومت کی وجہ سے معاشی مشکلات میں روزانہ اضافہ ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم معقول راستہ دے رہے ہیں جسے حکومت اپنا نہیں رہی، عمران خان آئین وقانون کے دائرے میں جنگ لڑرہے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ بہت سے لوگوں نے عمران خان کو دھرنا دینے کا کہا لیکن عمران خان نے ملک کے مفادمیں دھرنا نہ دینے کا فیصلہ کیا۔