بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ویڈیو: رضوان نے ٹریننگ سیشن میں آؤٹ کرنے پر بولر کو جوتے گفٹ کردیے

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے ٹریننگ سیشن کے دوران بولر کو جوتے گفٹ کردیے۔

ٹریننگ سیشن میں  محمد رضوان کو آؤٹ کرنے والے بولر کی ایک میڈیا سے گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ محمد رضوان نے ٹریننگ کے دوران کہا تھا کہ جو بھی مجھے آؤٹ کرے گا میں اسے گفٹ دوں گا۔

بولر کے مطابق جب انہوں نے رضوان کو آؤٹ کیا تو قومی کھلاڑی نے انہیں جوتے گفٹ کردیے۔

ویڈیو میں موجود شخص کو رضوان کی جانب سے گفٹ میں ملے جوتے بھی دکھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔