اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر سے اپوزیشن جماعتوں کے نمائندوں نےملاقات کی ،اسپیکرنے اپوزیشن جماعتوں کے نمائندوں کوآئین کے مطابق اجلاس چلانے کی یقین دہانی کرادی،
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس سے قبل اپوزیشن جماعتوں کے نمائندوں نے اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی ،اسپیکرنے اپوزیشن جماعتوں کے نمائندوں کوقانون کے مطابق اجلاس چلانے کی یقین دہانی کرادی،
ملاقات میں اتفاق کیاگیاکہ آج تحریک کے بعد اجلاس 2دن کےلیےملتوی ہوگا,2روز کے وقفے کے بعد تحریک عدم اعتماد پربحث ہوگی









