بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی میں پیش ،31مارچ کوبحث ہوگی


Warning: Trying to access array offset on value of type bool in /home/cn0hgdhfr55b/public_html/dailymumtaz.com/wp-content/themes/dmumtaz/template-parts/content/content-single.php on line 20

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی جس پر بحث 31مارچ بروز جمعرات کو ہوگی۔ پیر کو قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی زیرصدارت ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا جس میں ڈپٹی اسپیکر نے وقفہ سوالات کو معطل کردیا۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پہلے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی اجازت مانگی جس کے بعد ان کی طرف سے تحریک پیش کی گئی۔تحریک عدم اعتماد میں کہاگیا کہ اس ایوان کو وزیراعظم عمران خان پر اعتماد نہیں رہا ہے۔ تحریک عدم اعتماد پر 152 ارکان کے دستخط موجود ہیں۔ شہباز شریف کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے بعد اراکین کی گنتی کی گئی جہاں حکومتی اتحادی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف اراکین ایوان میں موجود نہیں۔قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد بحث کے لیے اپوزیشن کے 161 اراکین کی حمایت پر منظور کرلی گئی۔بعد ازاں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 31 مارچ (جمعرات) تک ملتوی کردی۔31مارچ کو تحریک عدم اعتماد پر بحث ہوگی۔ اس سے قبل ملتان سے رکن قومی اسمبلی زین قریشی نے جنوبی پنجاب صوبے کی قرارداد پیش کی۔ واضح رہے کہ تحریک عدم اعتماد کو کامیابی کے لیے 172 ارکان کی حمایت درکار ہے، اپوزیشن کا دعویٰ ہے کہ اسے مطلوبہ تعداد سے زائد ارکان کی حمایت حاصل ہے۔