بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عدم اعتماد، وزیراعظم عمران خان 8سے 12ووٹوں سے کامیاب ہوں گے،شیخ رشید کادعویٰ

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشیداحمدنے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر وزیراعظم عمران خان 8سے 12ووٹوں سے کامیاب ہوں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میں پہلے ہی کہ چکاہوں کہ عمران خان ہی جیتے گااور ان کی یہ جیت 8سے 12ووٹوں سے ہوگی۔انہوں نے کہاکہ عمران خا ن وزیراعظم کی کرسی کسی کونہیں دے گا،30سے31مارچ کو فیصلہ ہوجائے گا۔انہوںنے کہاکہ میں پہلے دن سے ہی عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، وفادار آدمی ہوں،عمران خان کے ساتھ کھڑاہوںاور کھڑا رہوں گا۔

ایک اورانٹرویومیں شیخ رشیدنے کہاکہ بہت پہلے سے کہہ رہاہوں کہ ملک میں الیکشن ہونے چاہئیں ،اب بجٹ کے بعد حکومت کوجلدازجلد الیکشن کرانے چاہئیں،الیکشن میں تاخیر ہوئی تو اپوزیشن سڑکوں پر ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ ادارے اور اسٹیبلشمنٹ پاکستان کے ساتھ ہیں ۔ایک سوال پر شیخ رشید نے کہاکہ کوئی نہیں جارہا نہ باجوہ صاحب جارہے ہیں نہ عمران خان۔