بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

طارق بشیر چیمہ نے احتجاجاً وزارت سے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ق) کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کی حمایت کے فیصلہ سے (ق) لیگ شدید اختلافات کا شکار ہو گئی ہے اور پارٹی کے سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ نے جو کھل کر وزیراعظم عمران خان اور حکومت کی مخالفت کر رہے تھے فوری طور پر اپنی وزارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ پارٹی کے اس فیصلے کو تسلیم نہیں کرتے اور وہ وزارت سے استعفیٰ دیتے ہیں ، ہو سکتا ہے کہ ان کی پارٹی سے راہیں جدا ہو جائیں ۔