اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)8منحرف ارکان اسمبلی نے واپسی کے لئے حکومت سے رابطہ کرلیا۔یہ دعوی ٰپاکستان تحریک انصاف کے سینیٹرفیصل جاوید نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے ایک گیند پر تینوں وکٹیں اڑا دی ہیں،میں نے پہلے دن کہاتھا کہ وقت آنے پراتحادی ہمارے ساتھ ہوں گے،آٹھ منحرف ارکان نے بھی واپسی کے لئے رابطہ کیا ہےتاہم انہوں نے ان ارکان کے نام ظاہر نہیںکئے۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی۔
8منحرف ارکان اسمبلی کا واپسی کے لئے حکومت سے رابطہ








