بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پرویز الہی کی وزیراعظم کو بلوچستان عوامی پارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان کی حمایت کی یقین دہانی

اسلام آباد ، پنجاب کے نامزد وزیراعلی پرویز الہی نے وزیراعظم عمران خان کو یقین دلایا کہ وہ دیگر دو اتحادی بلوچستان عوامی پارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان کی حمایت کا یقین دلایا ۔پیر کو بنی گالہ میں وزیر اعظم عمران خان سے مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما پرویزالہی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں انہیں پنجاب کا وزیر اعلی نامزد کیا گیا ، پرویز الہی نے وزیراعظم کو یقین دلایا کہ وہ دیگر دو اتحادی بلوچستان عوامی پارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان کو عدم اعتماد کے خلاف ووٹ دینے پر راضی کرلیں گے ۔یادرہے کہ حکومتی اتحادی بلوچستان عوامی پارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان نے ابھی تک کوئی باضابطہ فیصلہ نہیں کیا