لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں 100 کمپنیوں نے ایک ایسے معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت تنخواہ میں کٹوتی کیے بغیر یہ ملازمین کو ہفتے میں 3 چھٹیاں دیں گی اور ملازمین صرف4دن ہی کام کریں گے، ان 100کمپنیوں کے ملازمین کی مجموعی تعداد 2600ہے، اس اقدام کے حامیوں کا موقف ہے کہ 4دن کام سے فرمز کو پیداواری صلاحیت بہتر بنانے میں مدد ملے گی ۔ اس اقدام سے کمپنیوں کی جانب سے امید کی جا رہی ہے کہ وہ ملک میں تبدیلی لانے میں کامیاب ہو جائیں گی۔
برطانیہ، 100 کمپنیوں کا ملازمین کو ہفتے میں 3چھٹیاں دینے کا معاہدہ








