اسلام آباد(کامرس ڈیسک) ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ ( جولائی تا نومبر) کا ریونیو ہدف حاصل کر لیا ہے۔ ایف بی آر کا پانچ ماہ کےریونیو ہدف2680ارب رو پے کے مقابلے میں 2688ارب روپے کا نیٹ ٹیکس ریونیو جمع کیا ہے اور اس طرح درآمدات میں کمی اور پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس کا زیرو ریٹ ہونے کے باوجود ہدف سے 8 ارب روپے زائدجمع کیے ہیں جبکہ ماہ نومبر کے 537 ارب روپے کے ہدف کےمقابلےمیں 538 ارب 20کروڑ روپے ریونیو جمع کیا ۔ ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں تسلسل سے اپنا ریونیو ہدف حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ، ایف بی آر کا آئندہ ماہ دسمبر کا ٹیکس ریونیو ہدف 965ارب روپے ہے۔
ایف بی آر، رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کا ٹیکس ریونیو ہدف حاصل کرلیا








