اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ خوراک بحران کا کوئی خطرہ نہیں، گندم کے ذخائر گزشتہ سال کی نسبت 2 فیصد زائدہیں۔ ملکی ضرورت پوری کرنے کے لئے گندم کی وافر مقدار موجود ہے،عمران خان قائداعظم کے فرامین استعمال نہ کریں،کیا قائداعظم نے کہا تھا کہ آرمی چیف کو تاحیات توسیع کی دعوت دی جائے،فیفا ورلڈ کپ نشریاتی حقوق پرسرکاری ٹی وی سے بڑا کھلواڑہوا ۔گذشتہ سال اور موجودہ سال کا موازنہ کیا جائے تو گندم کےذخائر وافرد مقدار میں موجود ہیں ، موجودہ سال میں گندم کی مجموعی ضرورت 30.79ملین میٹرک ٹن ہے،موجودہ ذخائر دو فیصد زائد ہیں۔ ملک میں موجودہ سیلاب کے باوجود موثر حکمت عملی کی وجہ سے ذخائر وافر ہیں اور ایسے انتظامات کیے ہیں کہ ملک میں کسی قسم کی غذائی قلت نہ ہو۔ وفاقی کابینہ نے وزیر خوراک اور ان کی ٹیم کی خدمات کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ فیفا ورلڈ کپ معاملے پر پی ٹی وی سپورٹس کے ساتھ بہت بڑا کھلواڑ ہوا ہے ، اس معاملے پر تحقیقات مکمل ہوچکی ہے ، اب بھی ہم کوشش کر رہے ہیں کہ پی ٹی وی کو باقی میچز کے رائٹس مل جائیں ، ایم ڈی پی ٹی وی اور سپورٹس ٹیم اس پر کام کررہی ہے۔ پی ٹی آئی نے عمران خان کی قیادت میں لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد شہدا کے بعد ایک مہم شروع ہوئی،غلیظ ذہنیت او ر مہم کے بعد ان سے او رکیا توقع کی جاسکتی ہے۔
گندم کے ذخائر گزشتہ سال کی نسبت 2 فیصد زائد، وزیر اطلاعات








