بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ضلع مہمند میں صافی سپورٹس فیسٹیول کا آغاز

پشاور(ضیاالاسلام)تحصیل صافی میں مامدگٹ کے مقام پر ضلعی انتظامیہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور پاک فوج کے زیر نگرانی صافی سپورٹس فیسٹیول کا افتتاح ہوگیا افتتاحی تقریب میں کرنل توحید ڈپٹی کمانڈر 22بریگیڈ، اے ڈی سی عثمان، کپٹن گل نثار، صدر سکولز عالم خان، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سعید اختر کے علاوہ کثیر تعداد میں علاقہ مشران، علما ئے کرام، سکولز اساتذہ، اور سینکڑوں کھلاڑیوں نے شرکت کی، اس موقع پر سپورٹس فیسٹیول کی لوگوں کی باقاعدہ رونمائی بھی کی گئی، اس فیسٹیول میں سرکاری سکول، پرائیویٹ سکولز اور دینی مدارس کے ٹوٹل 35ٹیموں نے حصہ لیا، اور تقریبا 100کے تقریب کھلاڑی ہونگے، اور تحصیل صافی کے سب سے زیادہ دہشت گردی سے متاثرہ علاقہ ہے اور امن قائم ہونے کے بعد سب سے بڑے ایونٹ کا انعقا د کیاگیا ہے، سپورٹس فیسٹیول میں کرکٹ، والی بال، فٹ بال رسہ کشی، بیڈمنٹن، باسکٹ بال، ایتھلیٹکس کے مقابلے ہونگے، اس پروقار تقریب میں مختلف ایونٹس بھی پیش کئے گئے، روایتی ڈانس بینڈ کے ساتھ کھلاڑیوں کا مارچ بھی پیش کیا گیا، یہ فیسٹیول 12دنوں تک جاری رہے گا، تقریب میں کہا کہ صافی میں سخت قربانیوں کے بعد امن قائم ہوا ہے اور اس طرح کے سرگرمیوں سے امن کو فروغ ملے گا، انہوں نے کہا کہ تحصیل صافی میں سپورٹس کمپلیکس کیلئے منظوری دی جاچکی ہے جس پر جلد کام شروع ہوگا، ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر سعید اختر نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا خالد خان اور ڈ ئریکٹر سپورٹسپیر عبداللہ شاہ اور ڈپٹی کمشنر ضلع مہمند کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں پاک آرمی کیساتھ ملکر اس افیسٹیول کا انعقاد کیاگیا ہے اور انشاء اللہ یہ سلسلہ جاری رہے گا،اور ڈی سی مہمند عارف اللہ اور 22بریگیڈ کا مکمل تعاون کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر پولیس اور سکیورٹی فورس کی جانب سے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے َ۔