بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

راولپنڈی ٹیسٹ ، پہلی اننگز میں انگلش بلے بازوں کی جانب سے بولرز پر لاٹھی چارج کے بعد کوچ ثقلین مشتاق کا بیان سامنے آ گیا

راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری تاریخی ٹیسٹ  میچ  کی پہلی اننگز میں انگلش بلے بازوں کی جانب سے پاکستانی گیند بازوں پر لاٹھی  چارج  کے بعد پاکستان کےہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کا  کہنا ہے  کہ انگلینڈ نے اپنے انداز سے کھیلا ہم اپنی سٹرنتھ سے کھیلیں گے۔

نجی ٹی وی  چینل کے مطابق قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کا 112 سالہ ریکارڈ توڑنے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  انگلینڈ کا جو اندازکرکٹ ہے انہوں نے اسی انداز سے کرکٹ کھیلی، ٹیسٹ کے پہلے روز انگلینڈ ٹیم میچ پر غالب رہی جس پر انہیں مبارکباد دیتا ہوں۔

https://twitter.com/damnharris/status/1598295102832926725?s=20&t=7miKDwDKD0p7GZ4mC-fHkQ

ہیڈ کوچ نے پاکستانی ٹیم سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ کہنا لیکن جو ہماری اسٹرنتھ ہے ہمیں اس کو دیکھتے ہوئے میچ کھیلنا پڑے گا اور ہم اپنی ہی اسٹرنتھ میں چلیں گے،واضح رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 657 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ہے ، انگلینڈ کی جانب سے زیک کرالی 122، بین ڈکٹ 107، اولی پوپ 108 اور ہیری بروک نے 153 رنز کی شانداز اننگز کھیلی۔