بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

یتیم اور بے سہارا بچوں کیلئے منعقد ہ سپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر ہوگیا

پشاور(ضیاالاسلام )ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام پشاور میں زمونگ کور کے یتیم اور بے سہارا بچوں کیلئے تین روزہ فیسٹیول پروقار تقریب میں اختتام پذیر ہوگیا۔ اس موقع پر سیکرٹری سپورٹس کیپٹن (ر) مشتاق احمد نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس یاسر ڈائریکٹرجنرل سپورٹس خالد خان، ڈائریکٹر سپورٹس عزیز اللہ جان،ایڈیشنل کمشنر لطف الرحمان،ڈائریکٹر سپورٹس قبائلی اضلاع پیر عبداللہ شاہ،ڈپٹی ڈاریکٹر سپورٹس جمشید بلوچ،ڈائریکٹر زمونگ کور سید مظہر علی شاہ، اسسٹنٹ کمشنر اعزا ارشد،اسسٹنٹ ڈائریکٹراشفاق احمد، اے ڈی اعوان حسین،‘سپورٹس کوآرڈی نیٹر میڈم خدیجہ‘میڈم جمیلہ اور میڈم زینب سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں۔ ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس اور زمونگ کور ماڈل سکول کے باہمی اشتراک سے تین روزہ سپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی جس میں تمام فاتح کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، سرٹیفکیٹس اور کیش انعامات تقسیم کئے گئے۔ نتائج کے مطابق کرکٹ جونیئر میں علامہ اقبال ہاؤس نے پہلی، شنواری ہاؤس نے دوسری پوزیشن حاصل کی، سینئر کیٹگریز میں خوشحال خان ہاؤس نے پہلی رحمان بابا ہاؤس رنر اپ رہی، فٹبال میں حمزہ شنواری ہاؤس نے رحمان بابا ہاؤس کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی، سو میٹر ریس میں نعیم نے گولڈ اویس نے سلور میڈل حاصل کیا۔والی بال میں خوشحال خان ہاؤس نے پہلی، رحمان بابا ہاؤس نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ رسہ کشی میں بابا ہاؤس نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ خواتین مقابلوں میں رسہ کشی مقابلوں میں سویرا کی ٹیم نے پہلی شہناز ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ کرکٹ میں فاطمہ کلب نے سمینہ کلب کو شکست دی، بوری ریس میں سویرا نے پہلی رانی نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
اختتامی تقریب کے موقع پر مارشل آرٹ، جمناسٹک کے کھلاڑیوں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے گراؤنڈ میں موجود تماشائیوں سے بھرپور داد وصول کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس موقع پر مہمان خصوصی سیکرٹری سپورٹس اور یوتھ افیئرز کیپٹن(ر) مشتاق احمد خان نے اپنے خطاب میں بہترین ایونٹ کے انعقاد پر مبارک باد دیتا ہوں کہا کہ ان بچوں کا ریاست پر بہت بڑا حق ہے ان کی فلاح وبہبود کے لئے حکومت مزید اقدامات اٹھائے گی۔ان کا کہنا تھا کہان بچوں میں کافی ٹیلنٹ ہے اگر ریاست سرپرستی کریں تو آگے جا سکتے ہیں اور ملک و قوم کا نام روشن کرسکتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ سپورٹس ڈائریکٹوریٹ مستقبل میں بھی اسطرح کی ایونٹس کا انعقاد کرے گی تاکہ یہ بچے احساس محرومی کا شکار نہ ہو اور ساتھ ہی ان کی صلاحیتوں میں بہتری ائیں، انہوں نے کہا کہ دوسرے بچوں کی نسبت ان بچوں کا ہم پر زیادہ حق ہے ان بچوں نے سہولیات کی کمی کے باوجود بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اگر ان کو سہولیات فراہم کی جائے تو یہ دوسرے بچوں سے آگے نکل سکتیں ہیں۔ سپورٹس فیسٹیول میں سات سو سے زائد بچے شریک ہیں جنہوں نے کرکٹ‘فٹبال‘ والی بال‘ ایتھلیٹکس، بوری ریس،مارشل آرٹ، جمناسٹک اور میوزیکل چیئر سمیت مختلف مقابلے منعقد ہوئے۔