بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ڈی ایم کی قیادت نے کبھی کسی کے ساتھ بیٹھنے یاسپیس دینےسے انکار نہیں کیا،راناثنااللہ

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نے کہاہے کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی قیادت نے کبھی کسی کے ساتھ بیٹھنے سے انکار نہیں کیا،سیاست دان ایک ووسرے کو سپیس دیتے ہیں ۔نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویومیں راناثنااللہ نے کہاکہ
خواہ نوازشریف ہوں،آصف زرداری ہوں یا مولانافضل الرحمان ہوں پی ڈی ایم کی قیادت نے کبھی کسی کے ساتھ بیٹھنے،بات کرنے یاسپیس دینے سے انکارنہیں کیا ۔انہوں نے کہاکہ میں نے پچھلے آٹھ ماہ میں دیکھاہے کہ ہمارے درمیان اختلافات بھی ہوتے ہیں لیکن جب مل بیٹھتے ہیں اور بات چیت ہوتی ہے تو سیاست دان ایک دوسرے کی رائے کا احترام کرتے ہیں
اس سے پہلے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے رانا ثنا نے کہا کہ ہمارا موقف ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں گے، خان صاحب تو کہتے تھے کہ ان کے ساتھ بیٹھنے سے بہتر ہیں کہ میں مر جاؤں، اللّٰہ ان کو زندگی دے۔انہوں نے کہاکہ ہم اسمبلیاں توڑنے کے عمل کو ویلکم نہیں کرتے، غیر جمہوری سمجھتے ہیں، اگر یہ اسمبلیاں توڑنا چاہتے ہیں تو توڑ دیں، ذمے داری ان کی ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اور لوگ بیٹھتے ہیں تو ڈیڈ لاک ختم ہوتے ہیں اور راستے نکلتے ہیں، پی ڈی ایم کا موقف رہا ہے کہ گفتگو نہ کرنے کی باتیں غیر سیاسی اور غیر جمہوری ہیں، پی ڈی ایم کی قیادت بات کرنے اور بیٹھنے سے انکاری نہیں ہوگی۔
رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ ہم سیاسی معاملات کو سیاسی انداز سے حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں، اگر یہ اسمبلیاں توڑتے ہیں تو ہم بھرپور طریقے سے الیکشن لڑیں گے، الیکشن کی صورت میں انہیں پنجاب میں شکست دیں گے اور اکثریت لیں گے۔