پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پنڈی ٹیسٹ میں انگلش کرکٹر نے گیند چمکانے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا۔
بولنگ کے دوران عموماً کرکٹر تھوک اور ماتھے پر لگے پسینے سے گیند کو چمکاتے ہیں لیکن بال کو تھوک لگانے پر پابندی کے بعد پنڈی ٹیسٹ میں انگلش کرکٹر جو روٹ نے انوکھے طریقے سے گیند کو چمکایا جس پر کمنٹیٹر قہقہے لگانے پر مجبور ہوگئے۔
جو روٹ نے ساتھی کرکٹر لیچ کی کیپ اتاری اور ان کے سر سے گیند مسل دی، روٹ نے لیچ کے سر پر بال کم ہونے کی وجہ سے سر کے مختلف حصوں پر گیند لگائی اور اپنا کام کرتے ہوئے خاموشی سے آگے بڑھ گئے۔
"Absolutely ingenious!"
Root finds a unique way of shining the ball with the help of Leach 🤝😅#PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/mYkmfI0lhK
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 3, 2022
روٹ کی اس دلچسپ حرکت پر کمنٹری باکس میں بیٹھے کمنٹیٹر بھی چپ نہ رہ سکے اور خوب قہقہے لگائے جب کہ ناصر حسین نے ساتھی کمنٹیٹر کو مذاقاً کہا کہ وہ ان کی طرف نہ دیکھیں۔









