وائرل ڈانس ویڈیو ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ نے شوبز ستاروں کو بھی اپنے سحر میں جکڑ لیا۔
گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر ایک پاکستانی لڑکی کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ “ میرا دل یہ پکارے آجا “ گانے پر رقص کر رہی ہے۔اس ڈانس کی ویڈیو نے دنیا بھر میں دھوم مچارکھی ہے۔
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشت بھی اس ویڈیو سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکیں ،انہوں نے اپنے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ بھی پاکستانی لڑکی کے ڈانس سٹیپس کو کاپی کرتی نظر آرہی ہیں ۔فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر مادھوری ڈکشٹ نے گانے پر ڈانس کی ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ مشہور گانے میرا دل یہ پکارے آجا پر رقص کرتی نظر آرہی ہیں۔
ویڈیو میں مادھوری کریم رنگ کی ساڑھی پہن رکھی ہے ،اداکارہ کی اس ویڈیو کو چند منٹوں میں ہی ایک لاکھ سے زیادہ لوگوں نے پسند کیا ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف سمیت متعدد سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ ساتھ اب بالی ووڈ ڈانس کوئین مادھوری ڈکشت نے بھی اس ویڈیو پر اپنا رنگ جمایا ۔
یاد رہے کہ ڈانس کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر جہاں عائشہ کے شہرت میں اضافہ ہوا، وہیں انسٹاگرام اور ٹک ٹاکر پر ان کے تین لاکھ فالوورز بھی بڑھے۔
ایک پروگروام میں عائشہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنی بچپن کی دوست کی شادی کے موقع پر وہ ڈانس کیا تھا جبکہ ان کی پہلے سے کوئی تیاری بھی نہیں تھی، اچانک شادی کی تقریب میں مذکورہ گانا چلاکر ان سے ڈانس کی فرمائش کی گئی۔
عائشہ نے بتایا کہ دلہن میری دوست تھی اس لیے انہیں ڈانس کرنا پڑا، لیکن انہیں یہ اندازہ نہیں تھا کہ وہ ان کی ویڈیو وائرل ہوجائے گی۔









