بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تین سال نیپیاں بدلنے کا بیان، چودھری پرویز الہیٰ نے یوٹرن لے لیا

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے حکومت کے ساڑھے تین سال عمران خان کی صرف نیپیاں بدلی گئیں کے بیان پر یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بات میں نے غصے میں کی تھی، روانی میں منہ سے نکل گئی۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو میں چودھری پرویز الہٰی نے ماضی کے اپنے اس بیان کو غلطی قرار دے دیا، فوج کی اعلیٰ قیادت کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کے منفی بیانات کو بھی غلط قرار دیا۔
پرویز الٰہی نے کہا کہ جنرل باجوہ نے عمران خان کا ساتھ دینےکا کہا، ن لیگ کی طرف جاتے جاتے اللہ نے راستہ تبدیل کیا اور راستہ دکھانے کیلئے باجوہ صاحب کو بھیج دیا۔
پرویز الٰہی نے یہ بھی کہا کہ چودھری شجاعت حسین کو جنرل باجوہ کا کوئی فون نہیں آیا، عمران خان کی یہ بات درست نہیں کہ جنرل باجوہ ہمیں عمران کے ساتھ جانے اور دوسرے گروپ کو ن لیگ کی طرف جانے کا کہہ رہے تھے۔
چودھری پرویز الٰہی نے بتایا کہ جنرل باجوہ کو انہوں نے خود فون کیا تھا، ادارے نے کہا کہ عمران خان کا ساتھ دینےکا راستہ آپ کیلئے بہتر راستہ ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عمران خان کو کسی کو میر جعفر اور میر صادق نہیں کہنا چاہیے تھا، جب کوئی آدمی آپ کو مشکل وقت میں سپورٹ کرے اس کے بارے میں ایسا نہیں کہنا چاہیے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ عثمان بزدار کو بطور وزیر اعلیٰ مقرر کرنے کے حوالے سے جنرل فیض اور جہانگیر ترین نے بتایا، عثمان بزدار کی وجہ سے ہمارے 4 سال ضائع ہوگئے، جنرل فیض پنجاب کی ایڈمنسٹریشن سے متعلق میری کچھ باتیں مان لیتے تو ہمارے 4 سال ضائع نہ ہوتے۔