بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چوہدری صاحبان کی ساری سیاست اسٹیبلشمنٹ کی مرہون منت ہوتی ہے،نائب صدر پی ٹی آئی

تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ پرویزالہیٰ ،مونس الہی کے حالیہ بیانات نظریہ ضرورت کے تحت ہیں، چوہدری صاحب جو بھی چاہ رہے ہیں قوم دیکھ رہی ہے۔
نجی ٹی وی کو دئیے گئے خصوصی انٹرویو میں تحریک انصاف مرکزی نائب صدر سینیٹر اعجاز چوہدری نے چودھری برادران کے حالیہ بیانات پر سخت ردعمل کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ چودھری صاحبان کی ساری سیاست اسٹیبلشمنٹ کی مرہون منت ہوتی ہے، وہ سیاسی اقدامات بغیر پوچھے نہیں کرتے، پرویزالہٰی وہی فیصلہ کریں گے جو انہیں کہا جائے گا، چوہدری صاحب سے پوچھنا چاہیے کہ انکی کونسی بات کو درست مانا جائے۔
سینیٹر اعجاز چوہدری نے واضح کیا کہ چودھری پرویزالہیٰ کا بیانیہ تحریک انصاف کےبیانیے سے متصادم ہے، وزیراعلیٰ پنجاب ایسی باتیں نہ کریں جو سپورٹرز کو بھلی نہ لگ رہی ہوں،چوہدری صاحب کے لیے بہتر ہوگا کہ وہ اس طرح کےبیانات نہ دیں، ق لیگ کےبیانیےسےپی ڈی ایم کو فائدہ ہورہاہے۔
نائب صدر پی ٹی آئی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ تحریک انصاف اورعمران خان کا فیصلہ اٹل ہے،پرویزالہیٰ ،مونس الہی کے حالیہ بیانات نظریہ ضرورت کے تحت ہیں،وہ پیغامات دے رہےہیں کہ ہماری طرف دیکھیں۔
اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پرویزالہیٰ اور مونس الہیٰ کے بیانات سے راہ عامہ کو مثبت پیغام نہیں جارہا، چوہدری صاحب جو بھی چاہ رہےہیں قوم دیکھ رہی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کو دئیے گئے ووٹوں پر پی ٹی آئی کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ ہمیں تو کسی نےاشارہ نہیں دیا تھا،ہمارے ہی ایم پی ایزنے پرویزالہیٰ کوووٹ دیئے،پرویزالہیٰ نے شکریہ ادا کرنا ہےتو عمران خان کاکریں جنہوں نےوزیراعلیٰ بنایا۔