بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اعجاز چودھری احسان فراموش آدمی ہے،ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب

مسلم لیگ (ق) اور پی ٹی آئی کے درمیان جاری بیان بازی نے نیا تنازعہ پیدا کردیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر اور سینیٹر اعجاز چوہدری کی جانب سے دئیے گئے بیان پر ترجمان پرویز الہیٰ نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
اپنے بیان میں ترجمان پرویز الہیٰ نے اعجاز چوہدری کو احسان فراموش شخص قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ وہی چودھری پرویز الہیٰ ہیں جن سے آپ نے سینیٹر بننے کے لئے ووٹ مانگے تھے۔
ترجمان پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ اس وقت اعجاز چوہدری پرویز الہیٰ کے آگے روتے تھے کہ میری مدد کریں کیونکہ اعجاز چودھری کے پاس تو سینیٹر کے لیے ووٹ ہی نہ تھے، یہ پرویز الہیٰ ہی تھے جن کی مرہون منت اعجاز چوہدری کو بلا مقابلہ سینیٹر بنے۔
اس سے قبل سینیٹر اعجاز چودھری نے نجی ٹی وی انٹرویو میں چوہدری برادران کے حالیہ بیانات پر سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ چوہدری صاحبان کی ساری سیاست اسٹیبلشمنٹ کی مرہون منت ہوتی ہے، وہ سیاسی اقدامات بغیر پوچھے نہیں کرتے، پرویزالہٰی وہی فیصلہ کریں گے جو انہیں کہا جائے گا، چوہدری صاحب سے پوچھنا چاہیے کہ انکی کونسی بات کو درست مانا جائے۔
سینیٹر اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ کہ پرویزالہیٰ کا بیانیہ تحریک انصاف کےبیانیے سے متصادم ہے، وزیراعلیٰ پنجاب ایسی باتیں نہ کریں جو سپورٹرز کو بھلی نہ لگ رہی ہوں،چوہدری صاحب کے لیے بہتر ہوگا کہ وہ اس طرح کےبیانات نہ دیں، ق لیگ کےبیانیےسےپی ڈی ایم کو فائدہ ہورہاہے۔