اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ اور پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں ملیریا کی وباء سے بچنے کے لیے بھارت سے مچھر دانیوں کی خریداری کھٹائی میں پڑ گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق سندھ اورپنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں ملیریا کی وبا کے باعث بھارت سے 62 لاکھ مچھر دانیاں منگوانے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن وفاقی وزارت صحت کے حکام کاکہنا ہےکہ بھارت سے مچھردانیوں کی خریداری کے لیے کابینہ ڈویژن سے این او سی درکار ہے۔
بھارت سے 62 لاکھ مچھر دانیوں کی خریداری کھٹائی میں پڑگئی








