عمرکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک)ایس ایس پی عمرکوٹ اعجاز احمد شیخ کے احکامات پر ویمن پولیس نے کم عمر لڑکی کی اطلاع پر عمرکوٹ راھماں کالونی کے ایک گھر پر چھاپہ مار کر دلہے اور نکاح خواں کو گرفتار کر لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ویمن پولیس چاٸلڈ میرج ایکٹ کے تحت شادی کی تقریب میں بروقت کاروائی کرتے ہوئے 11 سالہ بچی “دولہن” کو پولیس تحویل میں لیا اور دلہے ،دلہےکا بھائی دولہن کی سوتیلی ماں سمیت نکاح خواں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ، جبکہ دلہے اور دلہن کا باپ موقعے سے فرار ہوگئے ، تمام گرفتار اور نامزد ملزمان پر چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔









