پشاور(ضیاالاسلام)افغان کرکٹ لیگ کافیصلہ کن معرکہ افغان اتلان کلب پشاوراورمہاجرکیمپ بنوں کے مابین تاریخی اسلامیہ کالج کرکٹ گراونڈ پرہوگافائنل میچ کے موقع پروفاقی وزیرسیفران محمدطلع محمود ہوگنے۔جبکہ اس موقع پرکمشنرپشاورعباس کان یواین ایچ سی آرپشاورہیڈ غیرت اللہ بھی موجود ہونگے جوکامیاب ٹیموں وکھلاڑیوں میں ٹرافیاں ودیگر اسناد تقسیم کرینگے۔یونائٹیڈ نیشن ہائی کمشنر برائے افغان مہاجرین (یواین ایچ سی آر)اوریوتھ وایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ افغان کمشنریٹ پشاورکے زیراہتمام تیسری افغان کرکٹ لیگ کے پہلے سیمی فائنل میں بنو ں افغان کلب نوشہرہ کلب کوتین وکٹوں سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپین اتلان کلب پشاورنے صوابی مہاجر کیمپ کوشکست دیکر اپنی کامیابی کے سلسلے کومزید بڑھاتے ہوئے فائنل کے لیے کوالیفافی کیا کاٹکٹ حاصل کرلیاہیپشاور اورصوابی کے مابین دوسرے سیمی فائنل میں پشاورنے پہلے کھیلنے کافیصلہ کیااورمقررہ بیس اوورز میں 176رنز بنائے جواب میں صوابی کے بلے بازوں عمدہ کارکردگی کامظاہرہ نہ کرسکے اور ان کی پوری ٹیم145رنز بنانے کے بعد آوٹ ہوگئی