بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لاہوردا پاوا، اختر لاوا، سوشل میڈیا پر ہٹ، ماجرا کیا ہے؟

سوشل میڈیا پر ہر جگہ ،ہر میم اور ہر ٹویٹ میں ایک ہی ڈائیلاگ دیکھنے میں آرہا ہے۔ وہ ڈائیلاگ ہے “لاہور دا لاوا ، اختر پاوا”۔ لیکن اس ڈائیلاگ کے پیچھے ماجرا کیا ہے اور یہ کس کا ڈائیلاگ ہے ایسے کئی سوال بھی سوشل میڈیا پر پوچھے جا رہا ہیں۔

لاہور دا پاوا اختر لاوا، یہ کسی فلم کا ڈائیلاگ نہیں بلکہ لاہور کے ایک جیتے جاگتے کردار کا اپنا جملہ ہے۔ صرف یہ ڈائیلاگ ہی نہیں اختر لاوا کے منفرد انداز نے انہیں اور ان کے ڈائیلاگ کو سوشل میڈیا پروائرل کردیا۔

ہم نیوز سے خصوصی گفتگو میں پچہتر سالہ اختر لاوا کہتے ہیں کہ دوستوں کے ساتھ مذاق مذاق میں یہ ڈائیلاگ بولا تو انہوں نے ویڈیو ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کردی۔دیکھنے والوں نے خوب پسند کیا تو انہوں نے اسے اپنا علامتی ڈائیلاگ بنالیا۔

انہوں ے بتایا ہے کہ مری میں ویڈیو بنائی تھی۔ دوستوں نے اپ لوڈ کردی اور لوگوں نے پسند کیا۔اور دیکھتے دیکھتے ویڈیو وائرل ہو گئی۔ اندازاہ نہیں تھا کہ  یہ جملہ سوشل میڈیا پر اس قدر ہٹ ہوجائے گا۔

اختر لاوا کہتے ہیں کہ انہیں مشہور کرنے میں اس ویڈیو کا بھی ہاتھ ہے جب وہ شیر کے ساتھ بیٹھے اپنا یہی ڈائیلاگ بولنے والے تھے کہ شیر اٹھ گیا۔کسی دوسرے کو ہنسانا بڑی بات ہوتی ہے۔

https://twitter.com/waqasakhter077/status/1599830933774876673?s=20&t=a0Slmy0K8VHSsK6rh2ti7w

اختر لاوا کے ڈائیلاگ کے بعداس  پر ٹویٹس اور میمز کی بھر مار  لگ گئی۔ سوشل میڈیا صارفین نے اپنے اپنے انداز میں اختر لاوا کے ڈائیلاگ  کوسراہا اور میمز بنائیں۔

https://twitter.com/Mustafasays786/status/1600391302595874816?s=20&t=UPMemu0L41s73KoOO3HF3Q

 

نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک میں بھی یہ ڈائیلاگ مشہور ہو رہاہے۔