پشاور(سپورٹس رپورٹر)افغان اتلان کلب پشاورنے نوشہرہ افغان کلب کوسنسنی خیبزمقابلے کے بعد اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے تیسری بارافغان کرکٹ لیگ جیت لی۔فائنل میچ کے موقع پروفاقی وزیر سیفران طلحہ محمود مہمان خصوصی تھے جبکہ اس موقع پرپرووسٹ اسلامیہ کالج یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرعلی محمد،سیدغلام شاہ اورکمشنرافغان کمشنریٹ عباس خان بھی موجود تھے۔فائنل میچ میں اتلان افغان کلب پشاورنے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورزمیں 130رنز کاہدف نوشہرہ کلب کودیاتاہم اس کے بلے بازقدرے کم اسکور کوبھی حاصل کرنے میں یکسرنام رہے اوران کی پوری ٹیم صرف122رنز پرڈھیرہوگئی۔ابرارکومیچ میں عمدہ کارکردگی پرمین آف دی میچ کاگراں قدراعزازدیاگیافاتح ٹیم کوطلحہ محمود نے پچاس ہزارجبکہ افغان کمشنریٹ نے تیس ہزاروپے جبکہ رنز اپ ٹیم کومہمان خصوصی کی جانب سے پچیس ہزارجبکہ افغان کمشنریٹ کی جانب سے بیس ہزارکاکیش انعام دیاگیاتقسیم انعامات کی تقریب سے طلحہ محمود نے افغان مہاجرین جوانوں کے لیے صحت مندانہ سرگرمیوں کے انعقاد کوسراہااورکہاکہ اگرچے پاکستان معاشی مشکلات کاشکارہے اورہمیں کئی ایک بحرانوں کاسامناہے تاہم پھربھی ہم افغان عوام کوکسی بھی صورت تنہانہیں چھوڑے گے اورران کی ترقی وفلاح وبہبود کے لیے اپنے تمام تروسائل کوبروئے کارلائیں گیانہوں نے افغان بچے اوربچیون کے لیے مزید پروگرامز کرانے کابھی اعلان کیا۔تقریب سے پرووسٹ پروفیسر ڈاکٹرعلی محمد اورکمشنرافغا ن کمشنریٹ عباس خان نے بھی خطاب کیااوران کاکہناتھاافغان مہاجرین بڑے باصلاحیت ہیں اوروہ دن دورنہیں جب افغانستان کرکٹ،فٹ بال،والی بال اوردیگرمارشل آرٹس گیمز میں دنیاپرحکمرانی کریں گا
افغان اتلان کلب پشاور کا اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع، تیسری بارافغان کرکٹ لیگ جیت لی








