بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

الیکشن کمیشن میں عمران خان کے خلاف 5 کیسز کی سماعت 13 دسمبر کو ہو گی

اسلام آباد:چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے خلاف نازیبا ریمارکس ، عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف کیس کی سماعت 13 دسمبر کو ہو گی، عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے سے متعلق کیس ، عمران خان کی کامیابی کا نوٹی فیکشن جاری نہ کرنے سے متعلق، علی گوہر کی درخواست پر سماعت 13 دسمبر کو ہو گی ،عمران خان کی جانب سے ضمنی الیکشن میں انتخابی اخراجات جمع نہ کرانے کا معاملے کی سماعت بھی 13 دسمبر کو ہوگی۔ عمران خان کے این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب، این اے 239 کورنگی کراچی اور این اے 45 کرم سے انخابی اخراجات جمع نہ کروانے کے معاملے کی سماعت بھی اسی روز ہوگی