چاغی(ممتازنیوز)وزیر مملکت توانائی میر ہاشم نوتیزئی نےکہا کہ چاغی میں ڈیم بننے سے پانی کی قلت کا بڑا مسئلہ حل ہوجائے گااور عوام کو پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے درپیش مسائل پر کافی حد تک قابو پالیا جائے گا۔ جمعرات کو چاغی میں پوستی ڈیلے ایکشن ڈیم کے افتتاح کے دوران میر ہاسم نو تیزئی نے کہا کہ ڈیم بننے سے چاغی میں پانی کی عدم دستیابی کا دیرینہ مسئلہ بڑی حد تک حل ہوسکے گا ۔ میر ہاشم نوتیزئی نے مقررہ مدت میں ڈیم کی تعمیر پر حکام کی کوششوں کو سراہا ۔ محکمہ اریگیشن نے وزیر مملکت کو ڈیم تعمیر پر بریف بھی کیا ۔
چاغی میں ڈیم بننے سے پانی کی قلت کا بڑا مسئلہ حل ہوجائے گا، میر ہاشم نوتیزئی








