راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک )لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کئے گئے آپریشن میں چار دہشت گرد اور ایک گرفتار کرلیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر مشترکہ آپریشن کیا۔ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ ایک کو گرفتار کر لیا گیا۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت ساجد،علیم،آفتاب اور فضل الرحمان کے نام سے ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے ہتھیار اور گولیاں بھی برآمد ہوئیں ۔ یہ دہشت گرد اغوا کی وارداتوں اور شہریوں کے خلاف دہشت گردی میں ملوث تھے۔
لکی مروت میں فورسز اور پولیس کاآپریشن,4دہشت گرد ہلاک،1 گرفتار








